.

'جی 20' کے بین المذاہب ہم آہنگی فورم کا مشاورتی اجلاس الریاض میں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی گروپ 20 کا بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق ورچوئل مشاورتی اجلاس کل بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں شروع ہوا۔ یہ اجلاس سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بین المذاہب ہم آہنگی مرکز کے صدر دفتر میں ہوا۔ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں‌ شاہ عبداللہ مکالمہ مرکز کے مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل بن معمر، اقوام متحدہ کے تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کے ہائی کمشنر میگل آنخیل موراٹینوس اور عالمی اسکائوٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین جمیمہ نارتی نے شرکت کی۔ یہ جلاس آج 8 اکتوبر کو بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں رواں‌سال نومبر میں سعودی عرب کی میزبانی میں 'جی 20' اجلاس سے قبل مختلف مذاہب کےدرمیان ہم آہنگی کی کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔

مشاورتی اجلاس میں کرونا کی وبا اور اس کے نتائج، نوجوانوں کے کرونا کے انسداد کے لیے کردار ،دوسرے سیشن میں مہاجرین اور ان کے مسائل کے حل، خوتین اور نوجوانوں کے مسائل پر توجہ اور تیسرے سیشن میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے معاشروں پر اثرات کا جایزہ لیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس میں نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والی 200 عالمی شخصیات اور مختلت تعلیمی اداروں میں بہترین علمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 نوجوان طلبا وطالبات نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس مقامی وقت کے مطابق آج رات نو بجے اختتام پذیر ہوگا۔

یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دوسری طرف گروپ 20 کا دینی اقدار کے تحفظ سے متعلق فورم کا اجلاس 13 سے 17 اکتوبر تک 2020ء منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔