لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نیو روڈ کے علاقے میں گودام میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ بیروت میں محلہ الرفاعی ابو شاکر چوک میں پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے ایک اور لاش نکالی گئی ہے جس کے بعد اس دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے بیروت کے المقاصد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور دوسرے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام اس بات کا پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ دھماکے دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ہوئے ہیں یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے المازوت گودام کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسے بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام کے مالک کے ابتدائی بیان سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ پٹرول ذخیرہ کرنے والی ایک ٹینکی میں ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد گودام کی بجلی منقطع ہوگئی۔
-
شام کو غیر قانونی طور پر ایندھن منتقل کرنے والی اسٹیم بوٹ لبنان کی تحویل میں
گذشتہ ماہ 25 ستمبر کو یونان سے آنے والی ایک اسٹیم بوٹ لبنان کے علاقائی پانی میں داخل ہوئی۔ لبنان کے جنوب میں الزہرانی کی تنصیبات کی سمت جانے والی ... مشرق وسطی -
اسرائیل کی جانب سے لبنان میں مبینہ اسلحہ فیکٹری کی وڈیو جاری
اسرائیلی فوج نے بیروت کے مضافات کی ویڈیوز ریلیز کی ہیں جن میں حزب اللہ کی مبینہ میزائل فیکٹریاں دکھائی گئی ہیں۔ حزب اللہ نے ہمیشہ سے بیروت کے نواحی ... مشرق وسطی -
لبنان تباہی کے دھانے پرپہنچ گیا، کیا فرانس حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرے گا؟
لبنان میں نامزد وزیراعظم مصطفیٰ ادیب کے استعفے حکومت سازی کی کوششیں بند گلی میں جا چکی ہیں۔ مبصرین اور مقامی سطحپر سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ... مشرق وسطی