شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے حالیہ ایام میں یمن کے جنگ زدہ علاقوں مارب اور الجوف میں جنگ سے متاثرہ شہریوں میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دیگری ضروری سامان کے 1584 پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
مارب میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الصیعری نے بتایا کہ مارب اور الجوف گورنریوں میں جنگ سے متاثرہ شہریوں اور پناہ گزینوں میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
ادھر الجوف گونری میں پناہ گزین کیمپوں کی انتظامی یونٹ کے ڈائریکٹر فہد جارا اللہ نے کہا کہ الجوف گورنری اور دوسرے علاقوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں سبقت لے جاتا ہے۔
مارب میں یمنی مہاجرین کے امور کے ایک عہدیدار خالد الشجنی نے شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف سے امدادی آپریشن کی تحسین کی اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امدادی کی فراہمی میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
مارب میں امدادی آپریشن کے لیے کام کرنے والے گروپوں کے اتحاد کے سربراہ عبدالخاق بن مسلم نے بتایا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے الجوف اور مارب میں امدادی سامان کی تقسیم سے 9 ہزار 506 افراد مستفید ہوں گے۔