سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی نوعیت کے مذاکرات آج بدھ کے روز واشنگٹن میں ہوں‌ گے۔ مذاکرات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد شرکت کرے گا جب کہ مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شرکت کریں‌ گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیکیورٹی تعاون کےفروغ، علاقائی اقتصادی ترقی اور خوشحالی، دونوں قوموں کے درمیان رابطوں کےفروغ اور عشروں پر پھیلے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات میں کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں