سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا "اوپیک پلس" معاہدے کی پابندی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز روسی صدر ولادی میر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران عالمی پٹرولیم مارکیٹس کی صورت حال اور عالمی اقتصادی نمو کو سپورٹ کرنے کے واسطے ان مارکیٹس کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

دونوں شخصیات نے اس بات کی اہمیت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک کی جانب سے تعاون اور "اوپیک پلس" معاہدے کا پابند رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کا مقصد تیل پیدا کرنے والے ممالک اور تیل استعمال کرنے والوں دونوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں