عراق میں امن برقرار رکھنے کے لیے مقتدی الصدر کا "امن منشوروں" کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں الصدر گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے متعدد منشوروں کا اعلان کیا ہے۔ مقتدی نے ان دستاویزات کو امن منشوروں کا مجموعہ قرار دیا ہے جن کا مقصد عراقیوں کے لیے امن کی بحالی، بیرونی مداخلتوں کا خاتمہ اور عراق کی رِٹ برقرار رکھنا ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں مقتدی الصدر نے واضح کیا کہ پہلا منشور پر امن مظاہرے سے متعلق ہے جس میں احتجاجی مظاہروں کے لیے شرعی، سماجی اور قانونی شرائط وضع کی جائیں گی۔ دوسرے منشور میں عراقی مزاحمتی تحریکوں کو ناموری، مال اور سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ تیسرا منشور ایسی شرائط پر مشتمل ہے جن پر عمل کرنا سیاسی صورت حال کی اصلاح ، شفاف انتخابات کے ماحول کی تیاری اور سیاسی منظر نامے سے بدعنوان عناصر کو دور کرنے کے واسطے ناگزیر ہو گا۔

Advertisement

الصدر نے باور کرایا کہ عراق میں مظاہروں کے دوران شاہراہ عام اور کھلے مقامات کو بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان ضابطوں اور شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے کو پیسوں کے عوض بیرونی ایجنڈوں پر عمل پیرا شمار کیا جائے گا۔

الصدر کے مطابق مذکورہ مذکورہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تمام لوگوں پر لازم ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز اور قبائل کے ساتھ تعاون کریں تا کہ فتنہ انگیزی کو خون ریزی کے بغیر ختم کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں