یمن: عرب اتحادی فوج نے حملے کے لیے تیار بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے یمن میں حوثیوں کے ایک اڈے پر بمباری کر کے سعودی عرب پر حملے کے لیے تیار کردہ بیلسٹک میزائل کو اس کے اڈے پر ہی تباہ کر دیا۔

عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج حوثیوں کی دہشت گردی کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے اور حوثیوں کی طرف سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement

عرب اتحادی فوج نے یمنی فوج اور قبائلی مزاحمت کاروں کی مدد سے الجوف، مارب اور دوسرے علاقوں میں‌ حالیہ ایام میں کی گئی کارورائیوں کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں