سعودی عرب کی وزارت دفاع اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز نے فوجی صنعتوں کو مقامی بنانے کے منصوبے کے تحت مقامی طور پر تیار کی جانے والی پہلی فاسٹ انٹرسیپٹر بوٹ (HSI32) کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ فرانسیسی کمپنی 'CMN ' کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی معیار کی دفاعی کشتیوں اور دیگر آلات کی تیاری کا مقامی سطح پر آغاز کرنا ہے۔
دفاعی کشتیوں کی تیاری کے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سعودی عرب کے مشرقی خطے میں بحریہ کے کمانڈر انجینئر احمد العوھلی کی موجودگی میں ہوئی۔ اس موقعے پرپورٹ جنرل انورٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی ،زمل گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر عبد الرحمن الزمل ، فرانس کے سفیر فرانسو گوئیٹ ، فرانسیسی ملٹری اتاشی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔
تقریب میں پبلک اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینیر احمد العوہلی نے سعودی حکومت کی گڈ گورننس اور مقامی سطح پر دفاعی آلات کی تیاری کے منصوبوں کی لامحدود حمایت اور نگرانی کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی صنعت کے شعبے کو ترقی دینے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ'HSI32 'نظام کی تیاری اتھارٹی کی ہدایت کے تحت کام کر رہی ہے۔
قومی ترجیحات کے حصول اور فوجی صنعتی معاہدوں کے قیام ، مقامی مینوفیکچررز کی مدد اور ان کو بااختیار بنانے ، مقامی کمپنیوں کو ترقی یافتہ کمپنیوں کی حیثیت سے ترقی دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ان کی پوزیشن مستحکم کرنے اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسپیڈ بوٹ سسٹم سعودی بحری افواج کی فوجی اور سیکیورٹی کی تیاری کے لیول کو بڑھانے اور اس کی صلاحیت کو مزید بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ نیز یہ منصوبہ خطے میں سمندری سیکیورٹی فورس کو مضبوط بنانے اور مملکت کے اہم اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں بھی کردار ادا کرے گا۔
العوھلی نے کہا کہ بوٹ سسٹم کی مقامی سطح پر تیاری ویژن 2030ء کے اسٹریٹجک ہدف کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے علاوہ فوجی سازو سامان اور دفاعی سروسز کے مزید 50 منصوبوں پرکام شروع کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔