مسجد حرام میں 5 لاکھ 60 ہزار نمازیوں کی واپسی کب ہو رہی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی کے دوسرے مرحلے پر 2 لاکھ 20 ہزار معتمرین کے استقبال کے ساتھ ساتھ مسجد حرام میں پانچ لاکھ 60 ہزار نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ عمرہ کی ادائی کا دوسرا مرحلہ 14 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران الحرمین الشریفین میں آنے والے زائرئن اور اللہ کے مہمانوں کی صحت کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے دوسرے مرحلے کی بحالی کے بعد مسجد حرام میں 40 ہزار نمازی نماز ادا کر کریں گے جب کہ ایک دن میں 15 ہزار عازمین عمرہ کے مناسک ادا کریں گے۔ اس دوران روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینے والے زائرین کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

Advertisement

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے نمازوں اور عمرہ کے مناسک کے حوالے سے مقرر کردہ اوقات کی سختی سے پابندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے آنے والے تمام نمازی کرونا کی وبا کے انسداد کے لیے نافذ کردہ 'ایس اوپیز' پر عمل درآمد یقینی بنائیں، چہرے کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں، ہاتھوں کو باقاعدگی کے ساتھ دھوئیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ نمازوں اور عمرہ کے امور کے لیے مقرر کردہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔ باہر سے کھانے پینے کی چیزیں لانے سے گریز کریں اور مسجد میں آمد ورفت کے اوقات کی پاسداری کریں۔

اسی ضمن میں الحرمین پریزیڈینسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے شیڈول جاری کیا ہے۔

مسجد نبویﷺ میں خواتین کو صبح اشراق سے ظہر کی اذان تک قیام کرنے اور عبادت کی اجازت ہے۔ اس دوران ایک دن میں 900 خواتین نمازی مسجد نبوی میں داخل ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح ایک دن میں 11 ہار 880 زائرین کو روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے اور آپ اور آپ کے صحابہ کرام پر درود و سلام بھیجنے کی اجازت ہو گی۔

مسجد نبویﷺ میں داخلے کے لیے باب السلام کو مردوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جب کہ مرد حضرات باب بلال سے روضہ رسولﷺ تک پہنچ سکتے ہیں۔ خواتین کے لیے باب عثمان باب 24 کو مختص کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں