امارات اور اسرائیل ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزہ فری قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں مُمالک کے شہریوں کو سفری ویزا سے استثنا دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح مُتحدہ عرب امارات واحد خلیجی عرب ملک ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے اسرائیل میں داخل ہو سکیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ"ہم اپنے شہریوں کو ٹریول ویزا سے استثنا دینے پر متفق ہیں۔" دونوں ملکوں کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے آئے اماراتی وفد سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے مزید چھوٹ دیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اگست میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد گذشتہ ماہ صہیونی ریاست کے ساتھ باقاعدہ تعلقات کے قیام کا معاہدہ کیا تھا۔ آج منگل کے روز اسرائیل اور امارات نے ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قرار دینے سمیت تین دوسرے معاہدوں پر دستخط کیے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور نے کہا کہ ہم افراد اور سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کارکردگی کے لحاظ سے ہم سر فہرست ممالک ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کثیر جہتی اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں