توانائی کی منڈی کو غیر اطمینان بخش صورتحال کا بدستور سامنا ہے: سعودی وزیر تیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزيز بن سلمان کا کہنا ہے کہ توانائی کی منڈی میں غیر اطمینان بخش صورت حال بدستور طور پر باقی ہے۔ انہوں نے یہ بات اوپیک پلس گروپ کے زیر انتظام مشترکہ نگرانی سے متعلق وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سعودی وزیر کے مطابق مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دانش مندی ہمیں اتفاق وتعاون کے اس مقام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوئی۔

Advertisement

شہزادہ عبدالعزیز کو زائد پیداوار والے ممالک کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک کے عرصے کے دوران ازالہ کریں گے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ "اوپیک پلس گروپ اس حکمت عملی کو جاری رکھنے کے حوالے سے پر عزم ہے جس کا اس نے آغاز کیا تھا۔ یہ ہمارا نصب العین رہنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم وعدوں کی پاسداری اور حاصل ہونے والی کامیابی پر راضی ہوں جائیں تاہم ہم پر لازم ہے کہ اس حکمت عملی کو جاری کھیں"۔

شہزادہ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ "ہمیں احتیاطی اقدامات کر کے منفی رجحانات سے گریز کرنا ہو گا اس سے قبل کہ یہ سنگین خطرہ بن جائے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں