گھریلو ناچاقی کا المناک انجام: شیر خوار بچوں کو دریا برد کرنے والی پتھر دل ماں گرفتار

گھریلو ناچاقی کا المناک انجام: شیر خوار بچوں کو دریا برد کرنے والی پتھر دل ماں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں ایک پتھر دل ماں کی جانب سے اپنے دو بچوں کو دریائے دجلہ کی بپھری لہروں کے حوالے کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو علی الصباح پیش آیا جب ایک سنگ دل ماں نے الآئمہ پل سے اپنے دو بچوں کو دجلہ کی لہروں کے حوالے کر دیا۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کی ایک اسپیشل ٹیم نے دریا میں ریسکیو آپریشن کے دوران تین سالہ حور محمد اور ایک سالہ معصومہ محمد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

Advertisement

عراقی حکام کے مطابق انہوں نے خفیہ کیمروں کی ویڈیو فوٹیج دیکھ کر خاتون کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

بچوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن کے دوران جائے حادثہ کی ایک اور ویڈیو میں دونوں بچوں کے والد کو دل گرفتہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران تفتیش خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے خاوند سے جھگڑے کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔ خاتون نے طلاق لینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ایک کرد ویب سائٹ کے مطابق بچوں کے داد ا، ابو تحسین دیراجی نے بتایا "اس جرم کا منصوبہ بہت پہلے سے تیار تھا۔ یہ خاتون دو ماہ سے اپنے خاوند سے علاحدہ رہ رہی تھی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں