امریکی حکومت نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام [داعش] کی جانب سے سعودی شخصیات اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کے مطالبے کی شدید مذمت کی ہے۔
داعش کے ایک ترجمان نے خطے میں موجود اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب میں موجود غیر ملکی شہریوں، تیل کی تنصیبات اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا "ہم داعش کی جانب سے سعودی عرب میں تنصیبات یا نمایاں شخصیات کو نشانہ بنانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب اور عالمی اتحاد کے ساتھ مل کر داعش کے منفی عزائم کو شکست دیں گے۔"
داعش کے ترجمان ابو حمزہ المہاجر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی پروازوں کو فضائی حدود کی اجازت دے کر اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی حمایت کی ہے۔ ابو حمزہ نے خطے میں موجود اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کو نشانہ بنائیں۔شدت پسند تنظیم کے ترجمان نے خاص طور پر تیل تنصیبات، فیکٹریوں اور دیگر صنعتی املاک کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
داعش کی جانب سے یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔
اس موقع پر سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا ہے
گذشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے سعودی عرب کے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف پر ثابت قدم رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے باور کرایا تھا کہ ریاض مسئلہ فلسطین سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتا۔
-
توانائی کی منڈی کو غیر اطمینان بخش صورتحال کا بدستور سامنا ہے: سعودی وزیر تیل
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزيز بن سلمان کا کہنا ہے کہ توانائی کی منڈی میں غیر اطمینان بخش صورت حال بدستور طور پر باقی ہے۔ انہوں نے یہ بات ... مشرق وسطی -
عمر محض گنتی ہے، اس کا حصول تعلیم سے کوئی تعلق نہیں: سعدیہ فلفلان
گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ خود کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والی سعودی خاتون کی کہانی مشرق وسطی -
"اسمارٹ پام" سعودی کسانوں کے لیے کھجورکی کاشت کا نیا پروگرام
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں درعیہ کے مقام پر زراعت کے فروغ کے حوالے سے سرگرمیوں میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی طرف سے کھجور کے کاشت ... مشرق وسطی