.

عمرہ زائرین میں کرونا کے متاثرین کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا: وزارت حج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے باور کرایا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بندش کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے مرحلے میں معتمرین میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عمرہ کی ادائی کے لیے صرف 'اعتمرنا' ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ایک لاکھ 25 ہزار معتمرین کو عمرہ کی اجاز دی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے 2 ملین افراد نے عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔

داریں اثنا الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں‌ 45 ہزار عمرہ زائرین اور ایک لاکھ 20 ہزار نمازی مسجد حرام میں آئے۔