حوثیوں کا دھماکا خیر مواد سے لدا ڈرون اتحادی فوج نے مار گرایا: ترجمان

ڈرون جنوبی ریجن کے عمائدین کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی سمت بھیجا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے سرگرم اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق مشترک اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا جانے والا بارود بردار ڈرون طیارہ مارا گرایا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘ کے مطابق جمعہ کے روز حوثی ڈرون طیارہ کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ سعودی عرب کے جنوبی ریجن میں سرکردہ شخصیات کو نشانہ بنانے کے مشن پر تھا۔

گذشتہ اتوار کو اتحادی فوج نے بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء کے علاقے سے میزائل داغا جو صعدہ میں گرا۔

اتحادی فوج نے مزید بتایا کہ ’’حوثی ملیشیا صنعاء کے شہری علاقوں سے بیلسٹک میزائل داغنے کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا حوثی ملیشیا اندھا دھند میزائل فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ میزائل بعض اوقات شہری علاقوں میں جا کرتے ہیں۔

گذشتہ ہفتے عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل اس وقت تباہ کرنے کا دعوی کیا جب میزائل کو لانچنگ پیڈ پر رکھنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

عرب اتحادی فوج نے بتایا کہ انھوں نے جنوبی ریجن میں عام شہریوں اور عمائدین کے تحفظ کے لیے ضروری تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔ اتحادی فوج حوثی ملیشیا کی نت نئی دہشت گرد کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں