.

ریاض: معروف اطالوی فوٹوگرافر کی نمائش کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں اطالوی سفیر روبرٹو کینتونی نے جمعرات کے روز اطالوی فوٹوگرافر میکیلے اردو کی نمائش کا افتتاح کیا۔

ریاض کے ڈپلومیٹک زون میں منعقد ہونے والی یہ نمائش یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش کا انعقاد ڈپلومیٹک زون اور سعودی عرب میں اطالوی سفارت خانے کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق نمائش میں فوٹوگرافی ، تخلیقی فنون اور موسیقی سے دل چسپی رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔

یہ نمائش آٹھ فنی آئٹمز پر مشتمل ہے جن کو ڈپلومیٹک زون کے اندر مختلف مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں ہر آئٹم سعودی عرب اور اطالیہ کے موسیقی کے ورثے کے چھ شاہ کار کا حامل ہے۔

اس موقع پر سعودی عرب میں اطالوی سفیر نے کہا کہ "اطالوی فن کار میکیلے اردو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں اپنا کام پیش کر رہے ہیں۔ وہ اطالوی ثقافتی منظر نامے کے مشہور ترین تخلیق کاروں میں سے ہیں"۔