سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عوامی جگہوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے جیسی حفاظتی تدابیر اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا.
وزارت داخلہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی پروٹوکولز پر عمل درآمد سے جان بوجھ کر انکار کرنے والوں کو ایک ہزار سعودی ریال [مساوی 266 ڈالر] بھاری جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔
بھاری جرمانے کی سزا جن حفاظتی تدابیر کی مخالفت پر دی جائے گی ان میں ماسک نہ پہننا، سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا اور جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاور کرنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے ابتدائی طور پر یہ انتباہ مئی میں جاری کیا تھا لیکن کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر اس فیصلے کی از سر نو توثیق کی جا رہی ہے۔
اگرچہ سعودی وزارت صحت کے دعوی کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مملکت میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آ رہی ہے تاہم عوام نے عالمی وبا کی روک تھام سے متعلق حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا تو کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ بتایا کہ اس وقت متعدد ممالک کوویڈ 19 انفیکشن کی دوسری لہر سے گزر رہے ہیں، جس کی بڑی وجہ سینکڑوں افراد کا حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا نہ ہونا اور ماسک کے استعمال سے گریز ہے۔
ٹویٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر الربیعہ نے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کی اپیل کی۔ ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، کسی ایک فرد کی غلطی سے تمام افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
-
صائب عریقات کے بعد دو مزید اہم فلسطینی عہدے داران کرونا کا شکار
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی مجلس عاملہ کے رکن عزام الاحمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور سماجی بہبود کے وزیر احمد مجدلانی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ... مشرق وسطی -
یواے ای :کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کا نیا ریکارڈ، 1578 مریضوں کی تشخیص
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کے روز کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 1578 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک میں اس مہلک وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد ایک دن میں ... بين الاقوامى -
کیا یورپ کرونا وائرس کی ’تیسری لہر‘ کے بوجھ تلے آ گیا ہے ؟
یورپ کے اکثر ممالک میں کرونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی ریکارڈ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ اس کے بعد سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین اب اس وبا کی ... بين الاقوامى