جی ٹوئنٹی کی صدارت کا جشن، سعودی عرب میں 20 ریال کا کرنسی نوٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی کل بروز اتوار سے 20 ریال کا ایک کرنسی نوٹ جاری کر رہی ہے۔ یہ نوٹ سعودی عرب کو جی ٹوئنٹی کی صدارت ملنے کی خوشی میں جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی نوٹ پر تین جہتوں میں جی ٹوئنٹی سیکریٹریٹ کا لوگو چھاپہ گیا ہے جبکہ نوٹ کی پشت پر دنیا کا نقشہ شائع کیا گیا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل رکن ملکوں کو مختلف رنگوں سے نمایاں کیا گیا ہے۔

Advertisement

نیا کرنسی نوٹ کل سے عوام کے تصرف اور استعمال کے لیے مارکیٹ میں موجود ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں