حوثی ڈرون طیارہ سعودی عرب میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ
دھماکا خیز مواد سے لدا ڈرون عرب فوجی اتحاد نے بروقت کارروائی کر کے فضا میں تباہ کیا
سعودی عرب کی قیادت میں یمنی حکومت کے مددگار عرب فوجی اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا مملکت کی جانب دھماکا خیز مواد سے لدا ڈورن منگل کے روز فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا۔
عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی گروپ جان بوجھ کر مملکت کے شہری اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ناکام ڈرون حملہ حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے سلسلے ہی کی ایک کڑی بتایا جاتا ہے۔
پیر کے روز بھی عرب اتحاد نے حوثیوں کا سعودی عرب کی جانب چھوڑا جانے والا بم بردار ڈرون فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا تھا۔
دہشت گرد گروپ نے سعودی عرب اور یمن میں اپنے کںڑول سے باہر علاقوں کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔
ایران، یمن میں اپنے ہم خیال حوثیوں کی وہاں کی آئینی حکومت کے خلاف خانہ جنگی میں بھرپور معاونت کر رکھا ہے۔
فی الوقت دارلحکومت صنعاء پر حوثیوں کا قبضہ ہے جبکہ منصور عبد ربہ ہادی کی زیر قیادت یمنی حکومت جنوبی شہر عدن سے روزمرہ امور سرانجام دے رہی ہے۔