صنعاء : حوثیوں کی غیر تسلیم شدہ حکومت کا ایک وزیر اور اہم رہ نما قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں آج منگل کے روز نامعلوم مسلح افراد نے حوثی ملیشیا کے ایک اہم رہ نما حسن زید کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حسن زید حوثیوں کی حکومت میں نوجوانوں اور کھیل کے وزیر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ حوثیوں کی حکومت بین الاقوامی سطح پر غیر تسلیم شدہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے صنعاء کے جنوبی علاقے حدہ میں مذکورہ حوثی رہ نما پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

Advertisement

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے جائے وقوع کا گھیراؤ کر کے شہریوں کو قریب آنے سے روک دیا۔ حوثیوں نے حسن زید کی ہلاکت اور اس کے ایک بیٹے کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

Yamen: Houthis leade

حوثیوں کی حکومت میں نوجوانوں اور کھیل کی وزارت کے سکریٹری اسامہ ساری نے فیس بک پر اپنے صفحے پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ حسن زید کو آج صبح حدہ کے علاقے میں نامعلوم افراد ی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

زید حسن کا شمار حوثی ملیشیا کے اہم نظریاتی لیڈروں میں ہوتا ہے۔ ایرانی نظام اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں