میں 4 اگست کو ہونے والے ہولناک دھماکوں کے بعد شہر بھر میں پھیلنے والے خوف و ہراس کو مات دینے کے لئے ایک لبنانی خاتون نے دھماکے کے ملبے سے متاثر کن مجسمہ تخلیق کیا ہے۔
لبنانی آرٹسٹ حیات نظر نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے ہوش سنبھالنے کے بعد سے لبنان میں بد امنی ہی دیکھی ہے مگر وہ اپنے دکھ اور غم کے اظہار کے لئے مجسمہ سازی کا سہارا لیتی ہیں۔
33 سالہ حیات چار اگست کو بیروت کی طرف محو سفر ہی تھی کہ بیروت کی بندرگاہ پر امونیئم نائٹریٹ کے بڑے ذخائر میں ہولناک دھماکہ ہوا جس میں 190 افراد جاں بحق ہوگئے، زخمیوں کی تعداد 6 ہزار تک جاپہنچی اور تین لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے سے ان کو گہرا صدمہ ہوااور اہل لبنان ہی اس واقعہ کے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کئی ہفتوں تک انہوں نے پھینکی ہوئی اشیا بھی جمع کیں اور لوگوں کے گھروں سے ٹوٹی ہوئی اشیا اٹھائیں ۔ حیات نے دیکھا کہ لوگوں نے انہیں نہایت قیمتی اور یادگار اشیا بھی دیدیں جو اب اس مجسمے کا حصہ بن چکی ہیں۔ دن رات کی محنت سے انہوں نے لبنانی پرچم بردار لڑکی کا مجسمہ تیار کیا جس کے قدموں میں ایک گھڑی بنائی گئی ہے۔ یہ گھڑی 6 بج کر 8 منٹ پر رکی ہوئی ہے جو دھماکہ کا وقت ہے۔
-
سیاسی مداخلت نے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کھٹائی میں ڈال دیں: ہیومن رائٹس واچ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم'ہیومن رائٹس واچ' نے رواں سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پرہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات میں سیاسی ... بين الاقوامى -
بیروت میں ایک گودام میں دھماکے، چار افراد ہلاک، 20 زخمی
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نیو روڈ کے علاقے میں گودام میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ ... مشرق وسطی -
لبنان: بیروت کے جنوب میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو میں پُراسرار دھماکا
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ کے ایک ڈپو میں منگل کے روز پُراسرار دھماکا ہوا ہے۔لبنان کے ایک سکیورٹی ذریعے کے ... بين الاقوامى