مکہ معظمہ کی پولیس نے شہر میں گھر میں موجود ایک بچے کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے ایک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ مکہ شہر میں ایک گھر میں ایک بچے کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی کوشش کی گئی تھی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مدد مانگنے والے شہری، اس کے پڑوسی اور ملزم کی شناخت مکمل کرلی ہے۔ مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مکہ پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے جنسی ہراساںی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ مکہ معظمہ میںخاندانی تشدد کی روک تھام کے ذمہ دار حکام بچے کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔