فرانس میں اسلام کے خلاف خلاف نفرت آمیز مہم کے بعد سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب جانب جمعرات کے روز روز چاقو حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے ایک شخص کو چاقو سے ہلاک کیا گیا۔ پرتشدد واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوب مغربی فرانس کے نیس شہر میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے جس میں ملوث شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔
ایک پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ نوترے ڈیم کیتھڈرل میں دو افراد ایک مرد اور ایک عورت ہلاک ہو گئے جبکہ ایک تیسرا قریبی بار میں شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
Initial reports talking about: A woman was beheaded inside the church #NotreDame in #Nice. The attacker has been arrested.#France pic.twitter.com/ApNx8EmfWa
— Arkantos (@arkantos757) October 29, 2020
فرانسیسی انسداد دہشت گردی حکام نے اس واقعے کو "دہشت گردانہ" حملہ قرار دے کر اس کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ شہر میں نوترے ڈیم کیتھڈرل کے قریب چھریوں کے واردات میں دو افراد (ایک مرد اور ایک عورت) ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں 2016 کے موسم گرما میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی تھی جس کے نتیجے میں اس وقت 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنین نے اعلان کیا کہ شہر میں سیکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ اس واقعے کی پیروی کے لیے ایک کرائسز سیل قائم کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور نے ایک خاتون کا سر قلم کیا اور ایک اور کو ذبح کیا اور ایک اور شخص کو چاقو سے زخمی کیا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور کو گرفتاری کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ حملہ آور بہ ظاہر تنہا لگتا ہے اور اس کارروائی میں اس کا کوئی اور معاون نہیں۔
Je suis sur place avec la @PoliceNat06 et la @pmdenice qui a interpellé l’auteur de l’attaque. Je confirme que tout laisse supposer à un attentat terroriste au sein de la basilique Notre-Dame de #Nice06. pic.twitter.com/VmpDqRwzB1
— Christian Estrosi (@cestrosi) October 29, 2020
اس واقعے کے بعد فرانسیسی صدرعمانویل میکرون کرائسز سیل کی سربراہی کے لیے وزارت داخلہ کے صدر دفتر گئے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سرکاری وکیل نے حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
-
جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے کے محافظ کو چاقو گھونپنے والا سعودی گرفتار
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پولیس نے فرانسیسی قونصل خانے کے ایک محافظ کو چاقو گھونپنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ... بين الاقوامى -
گستاخانہ خاکے: پاکستانی پارلیمان کا حکومت سے فرانس سے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ
پاکستان کی پارلیمان نے سوموار کے روز ایک قرارداد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ تشہیر ... پاكستان -
فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو فوری طور پر روکا جائے: فرانس
فرانس کے ایک سکول میں توہین آمیز خاکے دکھانے والے استاد کے قتل اور اس کے نتیجے میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ... بين الاقوامى