متحدہ عرب امارات نے ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں شہری علاقوں کو 6 ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششوں کی پر زور مذمت کی ہے۔ عرب اتحادی افواج نے مذکورہ طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" کے مطابق آج بدھ کے روز امارات کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ عرصے میں سعودی عرب کے خلاف دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملوں میں اضافہ، خطر ناک جارحیت ہے۔ بیان میں شہریوں کے خلاف مذکورہ حملوں کے حوالے سے مملکت کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا کہ سعودی عرب کے امن اور استحکام کو درپیش ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے امارات مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا امن اور سعودی عرب کا امن "جزو لا ینفک" ہے۔ مملکت کو درپیش کوئی بھی خطرہ امارات کے امن و استحکام کے لیے خطرہ شمار ہو گا۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے بدھ کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور چھے مسلح ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جب کہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔
-
متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر بیلسٹک میزائل داغنے کی شدید مذمت کی ہے۔ امارات کا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب، امارات کا مصر کی مساعی سے لیبیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم
لیبیا میں جاری بحران کےسیاسی حل کی ضرورت پر زور مشرق وسطی -
سعودی عرب اور امارات کی سوڈانی وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈن کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے پر خرطوم میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ العربیہ ... مشرق وسطی