عرب اتحاد نے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کے لیے بھیجے 6 ڈرون تباہ کردیے: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی اتحاد بے جمعرات کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر حملوں کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے جمعرات کو سعودی عرب پر حملے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے چھ بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف چھوڑے تاہم انہیں‌ بروقت کارروائی کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے حوثیوں کے ڈرون طیاروں‌ کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیوز بھی جاری کی اور بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے میں‌ ڈالنے اور سعودی شہریوں کی زندگی کونقصان پہنچانے کی دانستہ سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔