سعودی عرب میں پولیس نے طائف شہر میں پستول دکھا کر شہریوں کو خوف زدہ کرنے میں ملوث ایک شخص اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطاق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایک خاتون اور شخص کو راہ گیروں پر اسلحہ تان کر انہیں ہراساں کرتے دکھایا گیا تھا۔ پولیس نے اسلحہ لہرانے والے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
مکہ مکرمہ کے علاقے کے پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف یہ کارروائی اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کی ہے۔
ادھر طائف گورنری کی پولیس نے بھی اس واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی شناخت اور ان کی نشاندہی کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں 20 سالہ لڑکی اور 30 سالہ شخص شامل ہے۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔