ایرانی وزیر خارجہ کے کرونا میں مبتلا اور جھٹ سے صحتیاب ہونے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ملک کے خارجہ امور کے وزیر محمد جواد ظریف کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ایرانی حکومت نے اس سے قبل جواد ظریف کی علالت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایرنا' نے وزارت خارجہ کے ترجمان سعدی خطیب زادہ کا ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق جواد ظریف کا ایک موقع پر کرونا ٹیسٹ مثبت جبکہ دو مختلف مواقع پر منفی آچکا ہے۔

ترجمان نے اس موقع پر یہ وضاحت نہیں دی کہ جواد ظریف کے کرونا ٹیسٹ کب لئے گئے اور ان کے مثبت کرونا ریزلٹ کو سامنے کیوں نہیں لایا گیا۔

رواں سال ماہ فروری سے ہی متعدد ایرانی سرکاری عہدیداران کرونا وائرس میں مبتلاء ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ابھی پچھلے ہفتے ہی ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کرونا وائرس کے سبب سب سے مشکل صورتحال ایران ہی میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ایرانی حکومت کے مطابق وائرس سے 6 لاکھ 20 ہزار 491 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 35 ہزار 298 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ گنوا بیٹھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں