شاہ فہد کمپلیکس برائے طباعت و اشاعت قرآن کے زیراہتمام نئے اشاعتی منصوبوں کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ودعوت و ارشاد اور شاہ فہد کمپلیکس برائے طباعت واشاعت قرآن کریم کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مدینہ منورہ میں کمپلیکس نے نئے طباعتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق نئے شروع کیے جانے والے طباعتی اور اشاعتی منصوبوں 13.5×19.3 سائز کے نئے قرآنی نسخوں کی اشاعت بھی شامل ہے۔ اس منصوبے میں شائع کیے جانے والے قرآن پاک کے نسخے کے ہرصفحے کا اختتام آیت کے اختتام کے ساتھ نہیں ہوتا۔ اسی طرح 35×24.5 سائز کے نئے محسن رسم الخط میں قرآن پاک کی اشاعت بھی شامل ہے۔

شاہ فہد کمپلیکس کے زیراہتمام نئے پروجیکٹس میں فلپائنی زبان 'التگالوگ' میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی شامل ہے۔ التگالوگ بولنے والے باشندوں کی تعداد 5 کروڑ سے زاید ہے۔ اس کے علاوہ کمپلیکس کی ویب سائٹ پر 14 زبانوں امازیگی، باسا، التگالوگ، الدغبانیہ، تاجک، ملاوی، مندریہ، لانکو، تلگو، فارسی، ویتنامی، ملیباریہ اور نیبالیہ زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کی اشاعت بھی نئے منصوبوں کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ اشاروں کی زبان میں معذور افراد کے لیے عقیدہ، طہارت، نماز، عبادات، معاملات، اخلاق اور آداب کے حوالے سے قرآنی تعلیمات پرمبنی کتابوں کی طباعت کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت مسجد نبوی کے اندرونی مناظر کو ورچوئل شکل میں 360 ڈگری کے زاویے کے مطابق عکس بند کرنے اور اس کی فلم تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے میں پوری مسجد نبوی کے مناظر کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کا آغاز مسجد نبوی کے باب السلام سے ہوگا اور جو باب جبریل سے گذر کر روضہ اطہر، باب رحمت اور بیرونی گیلریوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ تمام مناظر کوپینورامک انداز میں مربوط کرکے انہیں دوربین کے ذریعے زائرین کو دکھانے کا اہتمام کیا جائےگا۔

ڈاکٹر آل الشیخ‌ نے بتایا کہ سعودی وزارت مذہبی امور اعلیٰ معیار کے قرآن پاک کے نسخوں کی طباعت واشاعت اور پوری دنیا میں ان کی ترسیل کو پورے عالم اسلام کے لیے اپنی خدمت کا حصہ سمجھتی ہے۔ وزارت نے 1405ھ کے بعد قرآن پاک کی اشاعت وتدوین میں 100 فی صد اضافہ کیا اور اس کے بعد اب تک قرآن پاک کے 50لاکھ نسخے طبع کیے گئے جب کہ مجموعی نسخوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ دو سال کے دوران قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخے طبع کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں