عراق: بصرہ میں‌ پولیس اور مظاہرین کے درمیان خون ریز تصادم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل اتوار کے روز عراق کے شہر بصرہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ اندلس اسکوائر میں دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے حکومت کے خلاف دھرنا دینے والےمظاہرین پر دھاوا بول دیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس پر سنگ باری کی۔

سماجی کارکنوں‌ کے مطابق انسداد ہنگامہ آرائی پولیس نے رات گئے وسطی بصرہ میں‌البحریہ اسکوائر کو مظاہرین سے‌ خالی کراتے ہوئے وہاں پر موجود دھرنا منتشر کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے دھرنے کی وجہ سے بند کی گئی شاہراہ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

بصرہ میں پولیس کی جانب سے اسکوائر خالی کرانے کی کارروائی سے چند گھںٹے قبل سیکیورٹی فورسز نے بغداد کے وسط میں البحریہ اسکوائر کا دھرنا ختم کرایا۔

عراقی آپریشنز کمانڈ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ التحریر اسکوائر وسطی بغداد میں الجمہوریہ پل کو مظاہرین کے قبضے سے چھڑا کر انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں