سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 28 نومبر سے 15 دسمبر تک ہونے والے تیسرے سالانہ شاہ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول کے لیے انتظامیہ کی طرف سے خصوصی گیت تیار کیا گیا ہے۔ شمالی الریاض میں الملھم کے مقام پر ہونے والے شاہین میلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ پہلا موقع ہے اس کے لیے ایک نغمہ تیار کیا گیا ہے۔
'حنا سعودیین' کے عنوان سے گائے جانے والے اس نغمے میں رابح صقر اور راشد الفارس نے گلو کاری کے جوہر دکھائے۔ اس کی تیاری میں کورال گروپ نے مد کی۔ یہ گیت سعودی عرب میں شہبازوں کی قومی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود مرحوم کی خدمات اور مملکت میں شاہینوں کے عشاق کے نزدیک ان قیمتی پرندوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ شاعر عبدالمجید الذیابی نے تحریر کیا جب کہ کمپوزنگ کے فرائض الحان سھم نے انجام دیے ہیں۔پروڈکشن کی ذمہ داری شرف کامل نے انجام دی۔ اسے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نشر کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دیکھا گیا اور بے حد پسند کیا گیا ہے