.

سعودی عرب کی کابل یونیورسٹی پرحملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت میں کابل یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تعلیمی ادارے پرحملہ گھنائونی کارروائی ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک افغانستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کابل کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔ کابل یونیورسٹی پرحملے کے نتیجے میں افغانستان کے وقار، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

بیان میں حملے کے نتیجے میں متاثر خاندانوں، افغان حکومت، حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اآظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کابل یونیورسٹی پرمسلح‌افراد کے حملے کے نتیجے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔