بہترین ٹیلی ویژن رپورٹنگ کے میدان میں موسم گرما کے مقابلے میں 'العربیہ' ٹی وی چینل نے 'ایکسی لینسی' ایوارڈ جیت لیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹی وی چینل کے سینیر رپورٹر عبدالرحمان العصیمی رواں سال موسم گرما میں ہونے والے ٹی وی رپورٹنگ مقابلے میں پہلے نمبر پرآئے اور انہیں بہترین ٹی وی رپورٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے موسم گرما میں بہترین ٹی وی رپورٹنگ مقابلے میںنمایاں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
سعودی محکمہ سیاحت کی طرف سے رواں سال جون میں مقامی سطحپر'ایکسی لینسی میڈیا رپورٹنگ ایوارڈ' کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ اعلان سعودی عرب میں سیاحت فروغ کے لیے تیا رکردہ پروگرام' تنفس' کے ضمن میں کیا گیا۔
مجموعی طور پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 10 نامہ نگاروں اور رپورٹروں نے حصہ لیا اور 2 لاکھ 50 ہزار ریال مالیت کے ایوارڈ حاصل کیے۔
بہترین رپورٹنگ کے حوالے سے پہلا انعام 30 ہزار ریال، دوسرا 20 ہزار رکھا گیا تھا۔ مقابلے کے دوران العربیہ چینل کے عبدالرحمان العصیمی بہترین ٹی وی رپورٹنگ میں پہلے نمبر آئے اور دوسرا ایوارڈ'ایم بی سی' کے عبدالرحمانی الزھرانی کے حصے میں آیا۔ اسی طرح پرنٹ میڈیا رپورٹنگ میں عکاظ اخبار کے عبدالکریم الذیابی پہلے اور الشرق الاوسط کے صالح الزید دوسرے نمبر پر رہے۔
ریڈیو رپورٹنگ میں 'الف الف 'ریڈیو کے 'کٹ' پروگرام نے حاصل کیا۔ یہ پروگرام سہیٰ الوعل اور ھانی المہندس کی پیشکش ہے۔ ریڈیو رپورٹنگ میں دوسرا انعام الریاض ریڈیو کے پروگرام سوواح کو ملا۔ یہ پروگرام ھیلہ الفراج پیش کرتے ہیں۔ ویڈیو پروگرام میں محمد موسیٰ نے پہلا ایوارڈ جیتا جب کہ یوسف السدیس دوسرے نمبر پررہے۔ فوٹو گرافی میں علی خمج کو پہلا اور عادل العتیبی کو دوسرا انعام دیا گیا۔