آسٹریا میں پولیس نے ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان اسامہ جودہ کو اس کی دلیری اور انسان دوستی پر اعزازی میڈل سے نوازا ہے۔ اسامہ نے پیر کی شب دارالحکومت ویانا میں ہونے والے فائرنگ کے دہشت گرد حملے کے دوران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آسٹریائی پولیس کے ایک زخمی افسر کی جان بچائی تھی۔
اسامہ کے والد خالد جودہ نے منگل کے روز اپنے بیٹے کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی جس میں اسامہ اس میڈل کو پکڑے کھڑا ہے۔
آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نہامر نے منگل کے روز ایک نشری نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ ویانا اور لوئر آسٹریا میں 18 چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ویانا کے وسطی علاقے میں ایک ہی مسلح نوجوان کثیم فضلئی نے حملہ کیا تھا اور پولیس کو ویڈیو مواد کے تجزیے کے بعد کسی دوسرے حملہ آور کا اس واقعے میں ملوّث ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ پیر کے روز پولیس عناصر کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ایک حملہ آور انٹیلی جنس اداروں کے لیے معروف ہے۔
والٹر اخبار کے ایڈیٹر انچیف کے مطابق مارا جانے والا حملہ آور البانوی نژاد ہے اور اس کی عمر 20 برس ہے۔ وہ آسٹریا میں پیدا ہوا اور وہیں پروان چڑھا۔ مقامی انٹیلی جنس ادارے اسے جانتے ہیں اس لیے کہ وہ ان 90 آسٹریائی شدت پسندوں میں سے ایک ہے جنہوں نے داعش تنظیم کے پرچم تلے لڑائی میں حصہ لینے کے واسطے شام کا سفر کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
ایڈیٹر انچیف نے واضح کیا کہ اس البانوی نژاد نوجوان کا نام کارٹن ایس ہے تاہم اس کے والدین کا تعلق شمالی مقدونیہ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کا خیال ہے کہ کارٹن ویانا میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
یاد رہے کہ پیر کی شام آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ کی کارروائیاں ہوئیں۔ اس دوران 4 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔
-
ویانا حملہ انسانی اور مذہبی اقدار کے منافی گھنائونا جرم ہے: الجبیر
سعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ ویانا حملہ تمام مذاہب اور انسانی اقدار سے متصادم ایک گھناؤنا جرم ہے۔انہوں نے ٹویٹر ... بين الاقوامى -
ویانا میں ہونے والے حملے اور فائرنگ کی ویڈیو جاری
پیر کی شام جاری کردہ ایک ویڈیو میں وسطی ویانا میں واقع ایک عبادت گاہ میں فائرنگ کے مناظر کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں حملہ آور کی لاش اور حملے میں قتل ... بين الاقوامى -
آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سوموار کی شام دیر گے ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ... بين الاقوامى