باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل بدھ کے روز مکہ معظمہ میں باران رحمت کے باعث نہ صرف موسم خوش گوار ہو گیا بلکہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے آئے معتمرین بھی اس موسم سے سرشار ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق بارانِ رحمت کے دوران بھی بیت اللہ میں زائرین اور معتمرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح‌ پرور مناظر سامنے آئے ہیں۔

بیت اللہ کا طواف کرتے اور مسجد حرام میں عبادت کے دوران نمازیوں اور معتمرین نے اللہ سے باران رحمت کے نزول اور وبائوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں‌ کیں۔

Rain

حرمین پریزیڈینسی کی طرف سے 'ٹویٹر' پر مسجد حرام میں ہونے والی باران رحمت اور اس دوران بیت اللہ کے طواف کی ایمان پرور تصاویر پوسٹ کیں۔

Rain

مسجد حرام کی انتطامیہ کی طرف سے طواف کعبہ کے دوران زائرین کو تولیے اور پانی خشک کرنے کے لیے کپڑے فراہم کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں