.

بیت اللہ کی زیارت کے لیے حجاز مقدس پہنچنے والے عمرہ زائرین خوشی سے سرشار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے جدہ پہنچنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں زائرین کو حجاز مقدس پہنچنے اور سرزمین مقدس پرقدم رکھنے پر خوشی کے ساتھ سرشار دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے ملکوں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنےوالے کرونا کی وبا کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کے پابند ہیں جب کہ سعودی حکومت نے ان کی صحت وسلامتی کے لیے صحت کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو لانے والی پروازیں جدہ ہوائی اڈے پر اتررہی ہیں۔ جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عمرہ زائرین کے استقبال اور ان کی رہ نمائی کے لیے انتہائی تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔ ہوائی اڈے سے انہیں مکہ معظمہ میں ان کے ہوٹلوں کے کمروں اور قیام گاہوں تک بسوں کے ذریعے لایا جاتا ہے۔ عمرہ زائرین اور معتمرین کی مدد اور ان کی رہ نمائی کے لیے 150 سے زاید کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

قومی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حرم مکی کی طرف سے عمرہ زائرین کی آمد سے قبل انہیں تین دن تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ ان کی صحت وسلامتی کے یقینی ہونے کےبعد انہیں مسجد حرام میں جانے اور طواف کعبہ کی اجازت دی جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں العمیری نے بتایا کہ کہ معظمہ میں غیرملکی عمرہ زائرین کے لیے 1200 ہوٹلوں کے 2 لاکھ 70 ہزارسے زاید کمرے مختص کیے گئے ہیں۔