.

انٹرنیشنل کیمل آرگنائزیشن اور شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں باہمی تعاون کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اونٹوں کی نسل کے فروغ کے لیے قائم بین الاقوامی کیمل آرگنائزیشن (ICO) اور شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری کے درمیان کل جمعرات کو ریاض میں لائبریری کے صدر دفتر میں مشترکہ معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں فریقوں کے مابین تعاون کو مستحکم کرنا اور دنیا بھر میں اونٹ کے ثقافتی ورثے کو پھیلانے کے لیے متعدد اقدامات اور منصوبے پیش کرنا ہے۔

اس موقعے پر'ICO' کی نمائندگی تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مبارک السویلم نے کی جب کہ پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بند المبارک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اونٹوں کی بین الاقوامی تنظیم بانی اور چیئرمین فہد بن حثلین کی رہ نمائی اور مدد کے تحت یہ معاہدہ متعدد اہداف کے حصول کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اونٹ کی ثقافت فروغ دینا، اس کی نسل کو پروان چڑھانا، بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کرنا ہے، دُنیا بھر میں اونٹوں پر ایک انٹرایکٹو ڈیٹا بیس قائم کرنا، اس عظیم وراثت کے بارے میں سیکھنا ، اونٹوں کے لیے بین الاقوامی تصوراتی نقشہ تیار کرنا ، اونٹوں کے ذخیرے پر خصوصی نمائش کا انعقاد ، اونٹ سے متعلق تحقیق اور مطالعے کی معاونت ، بچوں کو اونٹ کی ثقافت پر توجہ دینا اور اس کی نشوونما کرنا ، اونٹ کی میراث سے بچوں کو جوڑنا ، اونٹ انسائیکلوپیڈیا کی طباعت اور اس کوپرنٹ اور آن لائن شائع کرنا اور اونٹوں کے بارے میں عالمی ڈیٹا عربی اور دوسری زبانوں‌میں شائع کرنا ہے۔

دونوں‌ تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد اونٹ کو انسانی میراث کے طور پر فروغ دینا ہے۔