.

جوبائیڈن کی جیت سے عرب مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں‌ گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں‌ ہونے والے صدارتی انتخابات اور ان کے نتائج سے بین الاقوامی معیشت پربھی مثبت یا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے العربیہ نے ماہرین اقتصادیات سے بات کرتے ہوئے امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کی جیت کی صورت عرب حصص مارکیٹ پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔

اس حوالے سے مصر کے سرمایہ کاری گروپ ازیموت کے ڈائریکٹراحمد کمال نے کہا کہ امریکی اسٹاک کی کارکردگی غیر متوقع تھی۔

انہوں نے العربیہ سےبات کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے آخر پر کانگریس پر جوبائیڈن کی پارٹی کی گرفت مضبوط ہونے کے ساتھ ہی بائیڈن کی فتح کی توقع کی جارہی تھی ۔ اس کے اثرات مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔ کل تک جب یہ واضح ہوگیا کہ سینیٹ میں ڈیموکریٹکس کی اکثریت قائم ہوچکی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ اور جوبائیڈن کےدرمیان کڑا مقابلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹیں بہتری کی طرف بڑھنے کے جواز تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں خاص طور پر کم شرح سود والے ماحول کی روشنی میں امریکی فیڈرل ریزرو نے توقع کی ہے کہ وہ طویل عرصے تک برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتقال اقتدار کا عمل تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے تاہم سرمایہ کاروں کو مثبت توقعات ہیں۔

ڈاکٹر کمال کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ انتخابات سے متعلق آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہیں تو بازاروں میں اصلاح کی پرتشدد لہر آسکتی ہے۔