.

مسجد حرام : آپریشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول کو 80 ہزار سے زیادہ کالز اور اطلاعات موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام میں آپریشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے کے آغاز اور معتمرین اور نمازیوں کی بتدریج واپسی کے وقت سے اب تک مذکورہ انتظامیہ کو موصول ہونے والی وائرلیس کالز، ٹیلی فون کالز اور برقی پیغامات کی مجموعی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے ڈائریکٹر صلاح العبدلی کے مطابق انتظامیہ کو عمرہ سیزن کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران 80 ہزار سے زیادہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان میں (58857) وائرلیس میسجز اور (23789) ٹیلی فون کالز ہیں۔ یہ یومیہ اوسطا 34 اطلاعات بنتی ہیں۔ ان کے علاوہ مسجد حرام کی پولیس، شہری دفاع، مکہ سکریٹریٹ اور دیگر اداروں کی جانب سے ایک ہزار بیرونی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

مسجد حرام کے زائرین اپنے مطلوبہ امور کے بارے میں استفسارات کے جوابات حاصل کرنے یا انتظامیہ کو کسی بھی نوعیت کی اطلاع دینے کے لیے '1966' پر کال کر سکتے ہیں۔