حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد مسجد حرام میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں نے مسجد حرام میں نماز ادا کی۔ اس دوران ان نمازیوں میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
-
مسجد حرام میں روزانہ کی بنیاد پر 4500 لیٹر جراثیم کش مواد چھڑکا جاتا ہے
حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مسجد حرام، مطاف، صحن مطاف اور مسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں ہزاروں لیٹر جراثیم کش مواد ... بين الاقوامى -
مسجد حرام : آپریشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول کو 80 ہزار سے زیادہ کالز اور اطلاعات موصول
مسجد حرام میں آپریشنز، کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے کے آغاز اور معتمرین اور نمازیوں کی بتدریج ... مشرق وسطی -
مسجد حرام میں 210 دنوں بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی
سخت حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد حرام کے 11 دروازے نمازیوں کے لیے کھولے گیے ایڈیٹر کی پسند