مراکش: شوہر کی جانب سے بیوی کو مویشیوں کے باڑے میں 10 سال تک بند رکھنے کا لرزہ خیز واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مراکش میں ایک مقامی شخص کی جانب سے دوسری شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی کو مسلسل 10 سال تک مویشیوں کے باڑے میں بند رکھنے اور اسے جسمانی اور نفسیاتی اذتییں پہنچانے کے لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ مراکش دارالحکومت رباط سے 200 کلو میٹر دور شہر میں واقع ہے۔ پولیس نے ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی پہلی بیوی کو مسلسل 10 سال تک مویشیوں کےلیے بنائے گئے باڑے میں بند رکھا۔ اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Advertisement

مقامی اخبار'ھسپریس' کے مطابق ملزم نے دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو 2009ء کو مویشیوں‌ کے باڑے میں بند کر دیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل مویشیوں کے باڑے میں بند خاتون کی ہمشیرہ نے ایک مقامی عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ اس کے بہنوئی نے اس کی بہن کو غیرانسانی ماحول میں قید کررکھا ہے۔ خاندان کے کسی شخص کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اسے بدترین جسمانی اور ذہنی اذیتیں بھی دی جا رہی ہیں۔

مدعویہ کا کہنا تھا کہ جسمانی اور ذہنی تشدد کے نتیجے میں خاتون نفسیاتی مریضہ بن چکی ہے۔ عدالت نے خاتون کا نفسیاتی معائنہ کرنے کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد خاتون کو سید حساین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں