.

پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سکریٹری جنرل صائب عریقات انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی مجلس عاملہ کے سکریٹری جنرل اور سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات انتقال کر گئے۔

گذشتہ ماہ 9 نومبر کو عریقات کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہیں 18 اکتوبر کو علاج کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اسرائیلی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عریقات کا 2017ء میں Lung Transplant کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

ڈاکٹر صائب محمد صالح عریقات 1955ء میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے ابو دیش میں پیدا ہوئے۔ سال 1996ء میں فلسطینی اسرائیلی مذاکرات میں شرکت کے بعد سے وہ سینئر فلسطینی مذاکرات کار کے طور پر جانے گئے۔ اس کے بعد عریقات کو پی ایل او کی مجلس عاملہ کا سکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔

صائب عریقات سترہ برس کی عمر میں امریکا گئے جہاں انہوں نے سان فرانسسکو یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔ بعد ازاں برطانیہ کی بریڈفورڈ یونیورسٹی سے Peace Studies میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

عریقات نے امریکی شہریت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ انہوں فلسطین میں ایک مؤقر درس گاہ شمار ہونے والی النجاح نیشنل یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے لیکچرار کے طور پر بھی کام کیا۔ یہ یونیورسٹی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع ہے۔ اسی طرح فلسطینی اخبار القدس میں بطور صحافی 12 برس تک فرائض انجام دیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں