اسرائیلی فوج نے لبنان سے متصل شمالی سرحد پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰکیا ہے۔
اسرائیل کی مسلح افواج کے ترجمان 'افیخائی ادرعی' نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے چھوڑا گیا ایک ڈرون طیارہ اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران مار گرایا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا کے ایک ڈرون طیارے کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب ایک ڈرون طیارہ دیکھا گیا جس کا تعاقب کیا گیا اسرائیلی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے مار گرایا گیا ہے۔
أسقطت قوات جيش الدفاع قبل قليل طائرة مسيرة تابعة لمنظمة #حزب_الله الإرهابية اخترقت المجال الجوي الإسرائيلي من #لبنان حيث تابعتها القوات طيلة الوقت حتى اسقاطها دون ان يشكل ذلك أي خطر على البلدات المجاورة. تبقى القيادة الشمالية في حالة جاهزية كبيرة ولن تسمح بخرق سيادة #إسرائيل https://t.co/GUmhcQEpFm
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) November 10, 2020
ترجمان نے کہا کہ مسلح افواج تمام سرحدوںپر چوکس ہےاور کسی طرف سے دشمن کی کسی بھی دراندازی کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
دوسری طرف حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان رواں سال جولائی میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب حزب اللہ نے اعتراف کیا تھا کہ شام میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی بمباری سے اس کا ایک کمانڈر مارا گیا ہے۔