سعودی عرب: حائل میں بارش نے موسم عاشقانہ بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شمالی علاقے حائل میں گذشتہ روز بارش اور ژالہ باری نہ صرف موسم ٹھنڈا کر دیا بلکہ ژالہ باری سے علاقے میں ہرطرف سفید چادر پھیل گئی اور سیاح گھروں سے نکل کر ٹھنڈے اور خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔

سعودی عرب کی شہزادہ سطام یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے رکن ڈاکٹر راجس الخضاری نے حائل میں بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں آنے والے موسمی تبدیلی کوایک ویڈیو کے ذریعے محفوظ کیا ہے۔ بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی چل پڑا اور ہرطرف سفید چادر پھیل گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے والی بارش نے جنوبی اور جنوب مغربی حائل کےعلاقوں بالخصوص الغزالہ، صحیٰ ، دلیھان اور الادارہ کے مقامات کا موسم تبدیل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح ہی حائل میں بارش کا موسم بنا ہوا تھا تاہم سورج طلوع ہونے کے بعد بارش شروع ہوئی اور جو دپہر تک خوب برسی۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش کے ساتھ ساتھ دلیھان کے اور صحیٰ کے مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی پڑے جس کے نتیجے میں موسم میں ٹھنڈک میں مزید اضافہ ہو گیا۔ لوگ اس قدرتی منظر کو دیکھنے کے لیے دیوانہ وار گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں