اخوان سے متعلق سعودی علما کونسل کا موقف قابل تحسین ہے: مصری افتاء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے مرکزی دارالافتا نے سعودی عرب کی کبائر علما کونسل کی طرف سے مذہبی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے موقف کی تحسین کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری دارالافتا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی کبائر علما کونسل کی طرف سے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا قابل تحسین اقدام ہے۔ بیان می ں‌کہا گیا ہے کہ اس میں‌ کوئی شبہ نہیں کہ اخوان ایک دہشت گرد گروہ ہے بلکہ یہ عصر حاضر کے تمام دہشت گردوں کی بانی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی عرب کی کبائر علماء کونسل نے عالم عرب میں سرگرم دینی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کو ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم جماعتی اہداف کو اسلامی تعلیمات پر فوقیت دیتی ہے۔ ’’یہ دین کی آڑ میں فتنہ انگیزی، تفرقہ بازی، تشدد اور دہشت گردی کر رہی ہے۔‘‘

کبائر علماء کونسل علما کے سربراہ اور مملکت کے مفتی اعظم عبدالعزيز بن عبدالله بن محمد آل الشيخ اور علماء کونسل کے دیگر فاضل اراکین کے دستخط کے ساتھ منگل کو جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اللہ تعالی نے ہمیں حق کا ساتھ دینے اور تفرقہ وانتشار سے باز رہنے کا حکم دیا ہے‘۔

نامور علماء پر مشتمل اعلی سعودی کونسل نے اخوان سے متعلق اپنے دو ٹوک موقف کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث سے استدلال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’عصر حاضر میں الاخوان المسلمون ایسی جماعتوں میں سرفہرست تنظیم ہے جو اسلامی ہدایت سے روگردانی کرتی ہیں۔ یہ ریاستی حکام کے ساتھ جھگڑے برپا کرنے، حکام کے خلاف بغاوت، مختلف ملکوں میں فتنہ انگیزی اور پر امن بقائے باہمی کے ماحول کو تہہ وبالا کرنے میں مصروف ہیں‘۔ علماء کونسل نے واضح کیا کہ ’الاخوان المسلمون مسلم معاشروں کو زمانہ جاھلیت کا نمونہ قرار دے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں