بحرین : ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد مملکت کے نئے وزیر اعظم مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بدھ کی شام جاری ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ یہ فرمان 84 سالہ شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ خلیفہ بن سلمان 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہے۔

بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ بدھ کی صبح امریکا میں مایو کلینک میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت امریکا سے بحرین پہنچائی جائے گی۔ اس کے بعد تدفین میں محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔

بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری دفاتر میں تین دن تک تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں