اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے 6 بمبار ڈرون مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں معاون عرب اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثی باغیوں کے 5 ڈرون طیارے مار گرائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے پانچ بمبار ڈرون سعودی عرب پر حملے کے لیے فضا میں چھوڑے۔ عرب اتحادی فوج اور سعودی عرب کے فضائی دفاع کے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی انہیں تباہ کر دیا۔

Advertisement

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنا مشن جاری رکھے گا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے گذشتہ روز چار بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیاہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر ترکی المالکی نے بتایا کہ تین ڈرون یمن کی حدود کے اندر مار گرائے گئے جب کہ ایک بمبار ڈرون کو یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر مار گرایا گیا۔

قبل زیں اتحادی فوج کے ترجمان نے الحدیدہ شہر سے بحر احمر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیجی گئی دو بمبار کشتیوں کو تباہ کردیا تھا۔ انہوں نے بمبار کشتیوں کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کو دہشت گردی اور خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں