اتحادی فوج نے حوثیوں کی طرف سے نصب کردہ سمندری بارودی سرنگ قبضے میں لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے حوثیوں کی سمندر میں دہشت گردی کی ایک اور سازش ناکام بناتے ہوئے سمندر میں نصب ایک بارودی سرنگ قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دی ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیر ترکی المالکی نے بتایا کہ بحر احمر کے جنوب میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ایک خطرناک بارودی سرنگ نصب کی تھی۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی فوج حوثی ملیشیا کی طرف سے بحری جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کی گئی 157 بارودہ سرنگوں کو قبضے میں لے کر انہیں ناکارا بنا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا نے آبنائے باب المندب اور جنوبی بحیرہ احمر میں بحری اور عالمی تجارت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
حال ہی میں عرب اتحادی فوج نے انکشاف کیا تھا کہ مسلح افواج نے حوثیوں کی دو بمبار کشتیوں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔ ان کشتیوں کو بحر احمر میں دہشت گردی کے مقاصد کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حوثیوں‌ کی طرف سے سعودی عرب پر آئے روز ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے ذریعے حملے کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں