متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ مطلوبہ قواعد وضوابط پورا کرنے والے افراد کو گولڈن ویزہ جاری کیا جائے گا۔
ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینیئرز بھی گولڈ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
ان شعبوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعداد وشمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
.@HHShkMohd:Today we approved the granting of the 10-year golden visa to all PhD holders, all doctors, engineers in the fields of computer engineering, electronics, programming, electricity and biotechnology, as well as graduates from accredited universities who score 3.8 & above
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) November 15, 2020
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہائی سکول کے ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں، بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کی فیملیز بھی گولڈن ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کو اس لیے شروع کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔
-
منفرد اقامہ پروگرام سے سعودیوں کے لیے مخصوص پیشوں کو تحفظ ملے گا : وزارت محنت
سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کی وزارت کے سرکاری ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری سے مملکت کو ... مشرق وسطی -
سعودی کابینہ نے ’’منفرد اقامہ پروگرام‘‘ کی منظوری دے دی
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کی طرف سے ’’منفرد اقامہ پروگرام‘‘ متعارف کرائے جانے کی تجویز کے بعد کابینہ بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: منفرد اقامہ پروگرام سے سالانہ 10 ارب ڈالر حاصل ہوں گے
سعودی عرب میں معیشت کو کثیر النوعیت بنانے کے لیے اصلاحات پر عمل درامد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز مجلس شوری کی جانب سے "خصوصی ... مشرق وسطی -
امارات اور اسرائیل ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزہ فری قرار
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں مُمالک کے شہریوں کو سفری ویزا سے استثنا دینے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب اور امارات کے درمیان 7 تزویراتی اقدامات کی تفصیلات
ڈیجیٹل کرنسی، مشترکہ سیاحتی ویزہ اور گذرگاہوں پر آمد ورفت کو آسان بنانا ہے مشرق وسطی -
سعودی عرب: خارجی ویزہ کی مدت میں بلا معاوضہ خود کار توسیع
سعودی عرب میں پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ شاہی دربار کی ہدایت پر تارکین وطن کے ایسے تمام ویزے جو لاک ڈائون کے دوران استعمال نہیں کیے ... بين الاقوامى