متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے اسرائیل کی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے مرکز تل ابیب کیلئے سال بھر روزانہ کی بنیاد پر مسافر پروازوں کو چلانے کا اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق ایئرلائن کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نئے فضائی روٹ کا باقاعدہ آغاز 28 مارچ 2021 سے ہوگا۔
اس روٹ کیلئے ابوظہبی سے پروازوں کی روانگی کو چین، ہندوستان، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت اتحاد نیٹ ورک کی پروازوں کے ساتھ باسہولت وقت کے مطابق روانہ کیا جائے گا۔
اتحاد گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد البولوکی کا کہنا ہے کہ 'دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کے بعد اتحاد ایئرویز کو ان اہم شہروں کے درمیان براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان پروازوں کا آغاز ایک تاریخی موقع ہے۔'
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے نتیجے میں ان پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں 15 ستمبر 2020 کو ابراھیم معاہدہ بھی ہوا تھا۔
-
اسرائیل سے پہلی براہ راست تجارتی پرواز کی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آمد
اسرائیل سے بحرین کے لیے پہلی براہ راست پرواز بدھ کے روز منامہ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں امن معاہدے پر دست خط کے بعد یہ ... مشرق وسطی -
اسرائیل سے پہلی براہِ راست پرواز کی سعودی عرب کی فضاؤں میں سفر کے بعد یو اے ای آمد
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تاریخی امن معاہدے کا ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا ہے اور تل ابیب سے سوموار کو ایک براہِ راست پرواز امریکی ... بين الاقوامى -
امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی کمرشل پرواز آج
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے حوالے سے نقشہ راہ اور سہ فریقی مشترکہ اعلان کے سلسلے میں ،،، امریکا اور اسرائیل کا ایک وفد آج پیر کے ... مشرق وسطی