.

شادی کی تقریب میں‌ بیٹے کے لیے دلہن تلاش کرنے والی مصری خاتون کی سوشل میڈیا پردھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنے جواں سال بیٹے کے لیے ایک شادی کی تقریب میں شریکہ حیات کا انتخاب کرتے دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق یہ ویڈیو مصری خواتین بالخصوص مائوں کی اپنے بیٹوں کے لیے رشتوں کی تلاش، ان کے انتخاب کے پسندیدہ طریقے اور لڑکیوں کی خوبیوں کی جان کاری کی خصوصیات کا پتا چلتا ہے۔

مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل عزیزو اقارب، جاننے والوں اور دوستوں کی شادی بیاہ کی تقریبات میں اپنے ماں احلام محمد عبدالعزیز کے ہمراہ ہوتا ہے۔ احلام کے شوہر انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اس کے چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ صرف عمرو خلیل کی شادی ہونا باقی ہے۔

عمرو نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ انہوں‌نے اپنی ماں کی ویڈیو بنائی۔ وہ شادی کی تقریب شریک لڑکیوں پرنظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کےلیے دلہن تلاش کررہی ہیں۔اگرچہ اس وقت احلام کو معلوم نہیں تھا کہ اس کا بیٹا اس کی ویڈیو بنا رہا ہے تاہم بعد ازاں اسے معلوم ہوا کہ شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دُلہن کی تلاش کا منظر سوشل میڈیا پر اتنا زیادہ مقبول ہو گیا ہے۔

احلام محمد عبدالعزیز نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمرو اس کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ میں چاہتی ہوں‌کہ وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں کی طرح اپنا گھر بسائے۔ اس کے لیے میں‌نے ایک شادی میں اس کی دلہن دیکھی۔اس کے بعد اس کے اہل خانہ سے بات کی اور منگنی طے ہوگئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن کی تلاش کی ویڈیو کو بے پناہ مقبولیت ناقابل یقین ہے۔